Trending

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

انڈس ٹوڈے ڈاٹ نیٹ، اسلام آباد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا، یاد رہے کہ وفاقی وزیر کا 8 جون 2020 کو کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ پازیٹو آیا تھا اس کے بعد شیخ رشید احمد اسلام آباد میں اپنے گھر میں قرنطینیہ میں چلے گئے تھے اور ان کا علاج راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں ہوتا رہا۔
شیخ رشید نے اپنے پیغام میں پوری قوم اور خصوصی طور پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو اس کو گاہے بہ گاہے فون کرتے رہے اور صحت کے بارے میں پوچھتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
Close