وفاقی وزراء منفی پروپیگنڈا سے اجتناب کریں۔: عمیر سولنگی

عمیر سولنگی
عمیر سولنگی

عبدالحمید ملک
انڈس ٹوڈے، کراچی
بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے سابق رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کراچی ڈویژن کے سابق سیکریٹری اطلاعات عمیر سولنگی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا پر سیاست اور تنقید برائے تنقید سے گریز کریں۔ عمیر سولنگی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ اپنے حلقے کے عوام کی خبر لیں اور اگر انہیں اداکاری کا زیادہ ہی شوق ہے تو فلم انڈسٹری جوائن کرلیں لیکن قومی مسائل پر ڈرامے بازی بند کریں۔ عمیر سولنگی نے علی زیدی، زرتاج گل وزیر، مراد سعید اور دیگر وفاقی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کرنے کے بہت مواقع مل جائیں گے مگر فی الوقت تنقید برائے سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ عمیر سولنگی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کورونا کے خلاف صرف سوشل میڈیا پر متحرک نظر آرہی ہے جبکہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے نمائندے عوام کے درمیان موجود ہیں اور عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام باشعور پاکستانی سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر کے وزیراعلی سندھ کے اقدامات کو سراہ رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزراء عمران خان کے دیئے ہوئے خصوصی ٹاسک پر سندھ حکومت اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
Close