وفاقی حکومت سندھ حکومت کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے: عمیر سولنگی

انڈس ٹوڈے، کراچی
Umair Solangiپاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما اور پیپلز کلچرل ونگ کراچی ڈویژن کے سابق انفارمیشن سیکریٹری عمیر سولنگی نے وفاقی وزراء کی جانب سے سندھ حکومت پر بلاجواز تنقید کو بوکھلاہٹ قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی نااہل سرکار سندھ حکومت کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اس لئے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے سندھ حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔ عمیر سولنگی نے فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واوڈا سندھ حکومت پر تنقید کے تیر برسانے کے بجائے اپنے حلقے کے عوام کی خبر لیں جو گزشتہ کئی ماہ سے انہیں تلاش کر رہے ہیں۔

فیصل واڈوا نے کیا کہا

انہوں نے کہا فیصل واوڈا وہی مشہور شعبدہ باز ہیں جنہوں نے کچھ ماہ قبل ٹی وی شو میں ٹیبل پر بوٹ رکھ کر پاکستان کی پارلیمان، سیاستدان، آئین، قانون اور پاک فوج کے ادارے کا مذاق اڑایا تھا۔عمیر سولنگی نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں اور اس مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن نفرت کی سیاست کو فروغ دینے والے تحریک انصاف کے رہنما اپنی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے عوام میں تفریق پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
Close