کراچی: آج سے ہیٹ ویو شروع

عبدالحمید ملک
انڈس ٹوڈے، کراچی
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کراچی میں رواں سال کی معتدل ہیٹ ویو آج سےشروع ہو رہی ہے ۔ آئندہ دو روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 39.3 سینٹی گریڈ ا ور ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے جب کہ شہر میں سمندری ہوائیں بھی معطل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
Close